قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ فِي اللِّعَانِ)

حکم : صحیح 

2248. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْوَرَكَانِيُّ، أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ... فِي خَبَرِ الْمُتَلَاعِنَيْنِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:َ >أَبْصِرُوهَا، فَإِنْ جَاءَتْ بِهِ أَدْعَجَ الْعَيْنَيْنِ، عَظِيمَ الْأَلْيَتَيْنِ, فَلَا أُرَاهُ إِلَّا قَدْ صَدَقَ، وَإِنْ جَاءَتْ بِهِ أُحَيْمِرَ، كَأَنَّهُ وَحَرَةٌ, فَلَا أُرَاهُ إِلَّا كَاذِبًا<. قَالَ: فَجَاءَتْ بِهِ عَلَى النَّعْتِ الْمَكْرُوهِ.

مترجم:

2248.

سیدنا سہیل بن سعد ؓ لعان کرنے والوں کے اس واقعہ میں بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اس عورت کا خیال رکھو، اگر اس نے ایسا بچہ جنا کہ آنکھیں اس کی سیاہ ہوئیں، سرین بھاری ہوئے تو میرا خیال ہے کہ اس (عویمر) نے سچ ہی کہا ہے۔ اور اگر اس نے ایسا بچہ جنا جو گورا ہوا جیسے کہ وحرہ ہو (چھپکلی کی طرح کا ایک زہریلا کیڑا، جس کے دائیں بائیں پہلو سرخ دھاریاں ہوتی ہیں، یعنی بامنی) تو میرا خیال ہے کہ اس نے جھوٹ کہا ہے۔‘‘ چنانچہ بچہ پیدا ہوا تو اسی ناپسندیدہ کیفیت والا تھا۔