قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابٌ إِذَا شَكَّ فِي الْوَلَدِ)

حکم : صحیح 

2260. حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَال:َ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -مِنْ بَنِي فَزَارَةَ-، فَقَالَ: إِنَّ امْرَأَتِي جَاءَتْ بِوَلَدٍ أَسْوَدَ؟! فَقَالَ: هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: مَا أَلْوَانُهَا؟ ، قَالَ: حُمْرٌ، قَالَ: فَهَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟ ، قَالَ: إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا، قَالَ: فَأَنَّى تُرَاهُ؟ ، قَالَ: عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ! قَالَ: وَهَذَا عَسَى أَنْ يَكُونَ نَزَعَهُ عِرْقٌ .

مترجم:

2260.

سیدنا ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ بنو فزارہ کا ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا کہ میری بیوی نے بچے کو جنم دیا ہے جو کالے رنگ کا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تیرے پاس اونٹ ہیں؟“ کہا: ہاں۔ آپ نے پوچھا: ”ان کے رنگ کیسے ہیں؟“ کہا: سرخ ہیں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا ان میں کوئی گندم گوں (یا سیاہی مائل) بھی ہے؟“ اس نے کہا: ہاں، ان میں سیاہی مائل بھی ہیں۔ آپ نے فرمایا: ”تیرا کیا خیال ہے وہ کہاں سے آئے؟“ اس نے کہا: شاید ان کو کسی رگ نے کھینچا ہو۔ آپ نے فرمایا: ”اس بچے کو بھی شاید کسی رگ نے کھینچا ہو۔“