قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْبَوْلِ قَائِمًا)

حکم : صحیح 

23. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَهَذَا لَفْظُ حَفْصٍ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبَاطَةَ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ فَذَهَبْتُ أَتَبَاعَدُ فَدَعَانِي حَتَّى كُنْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ

مترجم:

23.

سیدنا حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک قوم کے کوڑے کے ایک ڈھیر پر آئے اور کھڑے ہو کر پیشاب کیا۔ پھر آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور (وضو کیا، اس وضو میں آپ ﷺ نے) اپنے موزوں پر مسح فرمایا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ (ان کے شیخ) مسدد نے کہا کہ راوی حدیث سیدنا حذیفہ ؓ نے کہا کہ (اس موقع پر) میں آپ ﷺ سے دور ہٹنے لگا تو آپ ﷺ نے مجھے بلایا حتیٰ کہ میں (آپ ﷺ کے قریب آ گیا اور) آپ ﷺ کے پیچھے ایڑیوں کے پاس کھڑا ہو گیا۔