تشریح:
(غابة) مدینے سے شام کی طرف بالائی جانب ایک جگہ کا نام ہے جو تقریبا ایک برید (چار فرسخ/تقریبا 22 کلو میٹر) دور ہے۔ اتنی مسافت پر قصر جائز ہے اور افطار بھی جائز ہے، لیکن اگر کوئی شخص قصر کرتا ہے نہ افطار، تو یہ بھی جائز ہے۔ کیونکہ قصر و افطار فرض نہیں ہے، بلکہ ایک رخصت ہے، جس سے فائدہ اٹھانا افضل ہے، لیکن فرض وواجب بہرحال نہیں ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت إسناده صحيح على شرط البخاري) . إسناده: حدثنا مسدد: ثنا المعتمر عن عبيد الله عن نافع. والحديث أخرجه البيهقي (4/241) من طريق المصنف.