قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ مَا جَاءَ فِي الْهِجْرَةِ وَسُكْنَى الْبَدْوِ)

حکم : صحیح 

2477.  حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْهِجْرَةِ؟ فَقَالَ: >وَيْحَكَ، إِنَّ شَأْنَ الْهِجْرَةِ شَدِيدٌ، فَهَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟<، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: >فَهَلْ تُؤَدِّي صَدَقَتَهَا؟<، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: >فَاعْمَلْ مِنْ وَرَاءِ الْبِحَارِ, فَإِنَّ اللَّهَ لَنْ يَتِرَكَ مِنْ عَمَلِكَ شَيْئًا<.

مترجم:

2477.

سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہایک دیہاتی نے نبی کریم ﷺ سے ہجرت کے متعلق دریافت کیا۔ (مدینہ منورہ میں سکونت کے لیے بیعت کرنی چاہی) آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم پر افسوس! ہجرت کا معاملہ انتہائی سخت ہے، کیا تمہارے پاس اونٹ ہیں؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”ان کی زکوٰۃ دیتے ہو؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان بستیوں کے پار عمل کیے جاؤ، اللہ تعالیٰ تمہارے عمل میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔“