تشریح:
جزیرۃ العرب کے شمال مغربی علاقہ کو شام سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ جس میں آج کل لبنان اردن فلسطین اور سوریا (شام) کی ریاستیں قائم ہیں۔ اس کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ یہ علاقہ قبلہ سے بایئں جانب واقع ہے۔ یا بنو کنعان نے اس کی بایئں جانب کا رخ کیا تھا۔ یا یہ کہ اس میں زمین کے طبقات مختلف ہیں۔ اس میں سرخ سفید اور سیاہ ہر طرح کی زمین پائی جاتی ہے۔ اور اس مفہوم کے لئے شامات کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔ (قاموس)
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده ضعيف؛ لسوء حفظ شهْر) . إسناده: حدثنا عبيد الله بن عمر: ثنا معاذ بن هشام: حدثني أبي عن قتادة عن شهر بن حوشب.
قلت: وهذا إسناد ضعيف، ورجاله ثقات رجال الشيخين؛ غير شهْرِ بن خوشبِ؛ فهو ضعيف من قبل حفظه- كما تقدم مراراً-، وقد تكلمت عليه وخرجت الحديث في الأحاديث الضعيفة (3697) ، فلا داعي للإعادة.