1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي سُكْنَى الشَّامِ)

حکم: ضعیف

2482. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُول:ُ >سَتَكُونُ هِجْرَةٌ بَعْدَ هِجْرَةٍ، فَخِيَارُ أَهْلِ الْأَرْضِ أَلْزَمُهُمْ مُهَاجَرَ إِبْرَاهِيمَ، وَيَبْقَى فِي الْأَرْضِ شِرَارُ أَهْلِهَا، تَلْفِظُهُمْ أَرْضُوهُمْ، تَقْذَرُهُمْ نَفْسُ اللَّهِ، وَتَحْشُرُهُمُ النَّارُ مَعَ الْقِرَدَةِ وَالْخَنَازِيرِ<....

Abu-Daud : Jihad (Kitab Al-Jihad) (Chapter: Regarding Residing In As-Sham )

مترجم: DaudWriterName

2482. سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہمیں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا، آپ ﷺ فرماتے تھے: ”ہجرت کے بعد ہجرت ہوتی رہے گی، زمین کے باسیوں میں سب سے بہتر وہ لوگ ہوں گے جو سیدنا ابراہیم ؑ کے دار ہجرت کو اختیار کیے ہوں گے۔ اور (قرب قیامت کے وقت) برے لوگ ہی رہ جائیں گے۔ ان کی زمینیں انہیں نکال باہر پھینکیں گی، اللہ عزوجل بھی انہیں برا جانے گا اور آگ ان لوگوں کو بندروں اور خنزیروں کے ساتھ جمع کرے گی۔“ ...


2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي سُكْنَى الشَّامِ)

حکم: صحیح

2483. حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ الْحَضْرَمِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي بَحِيرٌ، عَنْ خَالِدٍ يَعْنِي ابْنَ مَعْدَانَ عَنِ ابْنِ أَبِي قُتَيْلَةَ عَنِ ابْنِ حَوَالَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >سَيَصِيرُ الْأَمْرُ إِلَى أَنْ تَكُونُوا جُنُودًا مُجَنَّدَةً, جُنْدٌ بِالشَّامِ، وَجُنْدٌ بِالْيَمَنِ، وَجُنْدٌ بِالْعِرَاقِ<. قَالَ ابْنُ حَوَالَةَ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ أَدْرَكْتُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ: >عَلَيْكَ بِالشَّامِ, فَإِنَّهَا خِيرَةُ اللَّهِ مِنْ أَرْضِهِ، يَجْتَبِي إِلَيْهَا خِيرَتَهُ مِنْ عِبَادِهِ فَأَمَّا إِنْ أَبَيْتُمْ, فَعَلَيْكُمْ بِيَمَنِكُمْ، وَاسْقُوا ...

Abu-Daud : Jihad (Kitab Al-Jihad) (Chapter: Regarding Residing In As-Sham )

مترجم: DaudWriterName

2483. سیدنا (عبداللہ) بن حوالہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حالات اس طرح ہو جائیں گے کہ تم لوگ مختلف گروہوں اور لشکروں میں جمع ہو جاؤ گے، ایک لشکر شام میں ہو گا، ایک یمن میں اور ایک عراق میں۔“ ابن حوالہ کہتے ہیں میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے لیے منتخب فرما دیجئیے، اگر یہ حالات پاؤں، تو کہاں سکونت اختیار کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”شام کو اختیار کر لینا، بلاشبہ یہ علاقہ اللہ عزوجل کا پسندیدہ ہے، اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ بندوں کہ یہیں جمع فرما دے گا لیکن اگر تم لوگ اس سے انکار کرو، تو پھر اپنے یمن کو اختیار کرنا اور اپنے تالابوں کا پ...


3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَخْ...)

حکم: صحیح

2217. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَتَخْرُجُ نَارٌ مِنْ حَضْرَمَوْتَ أَوْ مِنْ نَحْوِ بَحْرِ حَضْرَمَوْتَ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ تَحْشُرُ النَّاسَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَأْمُرُنَا قَالَ عَلَيْكُمْ بِالشَّامِ قَالَ أَبُو عِيسَى وَفِي الْبَاب عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي ذَرٍّ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ حَدِيثِ ابْن...

Tarimdhi : Chapters On Al-Fitan (Chapter: The Hour Will Not Be Established until A Fire Comes From The Direction Of The Hijaz )

مترجم: TrimziWriterName

2217. عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’قیامت سے پہلے حضرموت یا حضرموت کے سمندرکی طرف سے ایک آگ نکلے گی جو لوگوں کو اکٹھاکرے گی ، صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسولﷺ! اس وقت آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں‘‘، آپ نے فرمایا: ’’تم شام چلے جانا‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث ابن عمر ؓ کی روایت سے حسن غریب صحیح ہے۔ ۲۔ اس باب میں حذیفہ بن اسید، انس، ابوہریرہ اورابوذر‬ ؓ س‬ے بھی احادیث آئی ہیں۔ ...