تشریح:
1۔ حسب مصالح قیدی کو فدیہ لئے بغیر رہا کرنا بھی جائز ہے۔
2۔ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا ابوالعاص کے ساتھ نکاح بعثت سے پہلے ہوا تھا۔ مگر ابو العاص نے صلح حدیبیہ کے ایام میں اسلام قبول کیا۔
3۔ وادی یا جج مکی سے آٹھ میل کے فاصلے پر واقع تھی۔
4۔ زینب رضی اللہ عنہا کے واقعے سے معلوم ہوتا ہے کہ اشد ضرورت کی بنا پر عورت بغیر محرم کے سفر کرسکتی ہے۔ جبکہ عورت کا خاوند اور محرم کا کسی وجہ سے ساتھ جانا ممکن نہ ہو۔