تشریح:
عیبة وہ گٹھڑی ہوتی ہے۔ جس میں خاص مال اور خاص کپڑے سنھبال کررکھے جاتے ہیں۔ چونکہ دل بھی عہد وپیمان کا مخزن ہوتا ہے۔ اس لئے اس کو عیبہ سے تشبیہ دی گئی ہے۔ مکفوفہ بندھی ہوئی تھیلی۔ اسلال کا ایک ترجمہ یہ بھی ہے کہ تلواریں نہیں نکالی جایئں گی اور اغلال سے مراد ہے کہ زرہیں نہیں پہنی جایئں گی مقصد یہ کہ کسی طرح جنگ نہیں کی جائے گی۔