تشریح:
’’غسل کرو اور نماز پڑھو‘‘ کا مطلب ہے، ایام حیض کےختم ہونے کے بعد غسل کرو اور نماز پڑھنا شروع کر دو۔ اس سے مقصود ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم دینا تھا، نہ اس سے اس کا اثبات ہی ہوتا ہے۔ اس سے اگر کسی نے ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم سمجھا ہے تو یہ اس کا اپنا فہم ہے، علاوہ ازیں کسی بھی صحیح حدیث میں ہر نماز کے لیے غسل کرنے کا حکم نہیں ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: قد سبق هذا (رقم 283) ؛ دون قوله: قالت عائشة ... إلخ. والاسناد واحد، وهو صحيح على شرط مسلم !) . إسناده: حدثنا ابن أبي عقيل ومحمد بن سلمة الرادي قالا: ثنا ابن وهب عن عمرو بن الحارث عن ابن شهاب عن عروة بن الزبير وعمرة بنت عبد الرحمن. قلت: قد مضى هذا الإسناد بهذا الحديث مع الكلام عليه وتخريجه؛ فراجعه (283)