تشریح:
رسول اللہ ﷺ افراد امت کےلئے بمنزلہ باپ ہوتے ہوئے بعیت جیسےاہم شرعی معاملے میں اجنبی عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتے تھے۔ دوسروں کو اور زیادہ احتیاط کرنی چاہیے۔ ایسے ہی عورتوں پر بھی واجب ہے کہ وہ اجانب (غیرمحرم مردوں) سے مصافحہ اور اختلاط سے بچیں۔
2۔ شرعی آداب کو ملحوظ رکھ کر اجنبی عورتوں سے حسب ضرورت جائز معاملات کے بارے میں بات چیت کر لینی جائز ہے۔