قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الْأَيْمَانِ الْفَاجِرَةِ)

حکم : صحیح 

3242. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ مَصْبُورَةٍ كَاذِبًا فَلْيَتَبَوَّأْ بِوَجْهِهِ مَقْعَدَهُ مِنْ النَّارِ

مترجم:

3242. سیدنا عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جس نے ( کسی حاکم وغیرہ کی مجلس میں محبوس ہو کر یا دیدہ دانستہ ) جھوٹی قسم کھائی تو اسے چاہیئے کہ اپنے چہرے کا مقام آگ میں بنا لے ۔“