تشریح:
فائدہ۔ کاہن وہ ہیں جو لوگوں کو مستقبل کی خبریں اور قسمت کے احوال بتاتے ہیں۔ یہ کذاب لوگ ہوتے ہیں۔ ان کے پاس جانا ہی حرام ہے۔ اگر کوئی ان کی پیش گوئی کو سچ مانے تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں ہوتی۔ (صحیح مسلم، السلام، حدیث: 2230) انہیں کچھ دینا بھی حرام ہے۔ اور ان کی اپنی کمائی بھی حرام ہے۔