تشریح:
(1) شیخ البانی رحمہ اللہ نےاس حدیث کو صحیح الوداؤد (حدیث :331) میں ’’حسن،، کہا ہے۔ اور یہ فضائل وآداب جمعہ کی جامع ہے۔
(2) قبل از نماز جمعہ نوافل کی کوئی تعداد مقرر نہیں ہے۔ حسب توفیق جس قدر پڑھ سکتا ہے پڑھے۔
(3) صف بندی کا اہتمام ہو اور پہلے سے بیٹھے لوگوں کی گردنیں نہ پھلانگی جائیں الّا یہ کہ انہوں نے خود تقصیر کی ہو اوراگلی صفیں مکمل نہ کی ہوں۔
(4) لغویات، لغو فعل سے احتراز ہو اور خطبہ غورسے سنا جائے۔ نیند سے بھی اپنے آپ کو ہوشیار رکھنا چاہیے۔ مزید بھی کچھ امور ہیں جواگلی احادیث میں آرہے ہیں۔