تشریح:
1۔ اسلامی معاشرے کی تنظیم اس طرح کی جاتی ہے۔ کہ صدقات کو عام اور سود کو ختم کیا جائے۔ بخلاف لادین اور ملحد معاشرے کے اس میں سود کو بڑھایا جاتا ہے۔ اور صدقات کا باقاعدہ کوئی نظام نہیں ہوتا۔
2۔ جو شخص قرض میں دب جائےاس کے ساتھ خواص تعاون کرنا واجب ہے۔
3۔ مفلس اور دیوالیہ ہوجانے والے سے اس کے قرض خواہ اپنے قرضے کی نسبت سے حاضرہ موجودہ مال میں حصہ لے سکیں گے۔ باقی کا وہ مطالبہ نہیں کرسکتے۔ باغ یا کھیت کی بیع جب شرعی اصولوں کے تحت ہوئی ہو تو نقصان کی تلافی کرنا مستحب ہے۔ واجب نہیں۔