تشریح:
فائدہ۔ نبی کریم ﷺ نے درختوں کے پھل کی بیع اس وقت کرنے کا حکم دیا۔ جب وہ پھل آفتوں سے محفوظ ہوچکا ہو۔ اگر بیع میں مسنون شرطوں کا لحاظ نہ رکھا گیا ہو تو اس قسم کے نقصان کی تلافی واجب ہے۔ اگر بنیادی طور پر بیع صحیح ہو اور آفتوں سے محفوظ ہوجانے کے وقت کے بعد کی جائے۔ تو تلافی کرنا مستحب ہے۔ واجب نہیں۔