تشریح:
1۔ بقیہ پانی کو مسافروں سے روک لینا انتہائی شقاوت اور بے مروتی ہے۔
2۔ عصر سے مغرب تک کا وقت قربت الٰہی کا محبوب وقت ہے۔ اس وقت میں جھوٹی قسم کی جوکہ کبیرہ گنا ہے۔ برائی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
3۔ امام المسلمین سے حق وعدل کے امور میں ہرحال میں وفا کرنا واجب ہے۔ خواہ اس کی طرف سے کچھ ملےنہ ملے۔ موجودہ دور میں سیاسی غیر سیاسی اور بعض مذہبی لوگوں میں بھی وابستگیاں بدلنے کا رواج عام ہوگیا ہے، اب سیاسی وابستگی کی بنیاد نہ اس بات پر ہے کہ مقصد اور نظریہ ایک ہے نہ اس بات پر کہ پختہ عہد معاہدے ہوچکے ہیں۔ جن کو چھوڑنا برائی ہے۔ اب صرف مفادات کو پیش نظر رکھ کر لوگ خود کومنڈی میں پیش کردیتے ہیں۔
4۔ صحیحین کی روایت ہے کہ جھوٹی قسم سے مال تو بک جاتا ہے۔ مگر برکت اٹھ جاتی ہے۔ (صحیح البخاري، البیوع، حدیث: 2087 و صحیح مسلم، المساقاة، حدیث: 1606)