تشریح:
فائدہ۔ رہن قبضے میں رکھنے والا جب جانور پر خرچ کرے گا۔ تو اس سے فائدہ بھی حاصل کرسکتا ہے۔ خواہ مالک نے اجازت دی ہو یا نہ دی ہو۔ لیکن یہ حکم صرف جانداروں کے بارے میں ہے۔ مکان۔ گاڑی۔ یا زمین وغیرہ میں یہ حکم جاری نہیں ہوگا۔ اگر کسی نے مکان گروی لیا ہو تو وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ اس لئے نہ کرایہ پر دے کر اس کا کرایہ کھائےنہ خود رہائش اختیار کرے۔ دونوں صورتوں میں کرایہ مالک مکان کو ادا کرے۔ مکان دکان کو جانور پر قیاس کرنا صحیح نہیں۔ (دیگرتفصیلات کتب فقہ میں دیکھی جایئں)