تشریح:
مسنون اور مستحب ہے۔ کہ انسان ہدیے کا معقول بدل دیا کرے۔ اس سے طرفین میں محبت بڑھتی ہے۔ اگر مالی طور پر کچھ نہ دے سکے۔ تو بہت زیادہ شکریہ ادا کرے۔ (سنن أبي داود، الأدب، حدیث: 4811۔ ومابعد) اور حدیث میں یہ بھی ہے۔ جس نے اپنے محسن کو (جزاك اللہ خیرا) کہہ دیا تو اس نے اس کی بہت تعریف کی (جامع الترمذي، البر والصلة، حدیث: 2035) ہدیہ (عطیہ) اور ہبہ میں یہ فرق ہے کہ ہدیہ دینے والا۔ اس شخص کے قریب ہونا چاہتا ہے۔ جس کو وہ ہدیہ دیتا ہے جب کہ ہبہ میں یہ غرض نہیں ہوتی۔