تشریح:
فائدہ: عادات کے امور میں اصل حلت ہے۔ سوائے اس کے کہ ان کےحرام ہونے کا حکم ہو۔ اور یہ حکم صرف وحی کے ذریعے ہی سے معلوم ہو سکتا ہے۔ نہ کہ خواہش نفس سے لہذا جن چیزوں کے حرام ہونے کی شریعت میں صراحت نہیں ہے۔ علمائے کرام اصول شریعت اور ان چیزوں کے خواص وصفات کی بنا پر ان کا حکم بتاتے ہیں۔ لہذا ہر علاقے کے ثقہ علماء کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ مذید آیت کریمہ کی تفسیر کےلئے تفسیر احسن البیان وغیرہ دیکھی جائے۔