تشریح:
فائدہ: یہ روایت سندا ضعیف ہے۔ تاہم از خود مرنے والی مچھلی حلال ہے۔ جیسا کہ صحیح بخاری ومسلم میں جیش الخبط کا معروف واقعہ مذکور ہے۔ کہ حضرت ابو عبیدہ کی زیر قیادت اس لشکر کو ابتداء میں انتہائی مشقت کا سامنا کرنا پڑا۔ بڑی سخت بھوک برداشت کرنی پڑی۔ مگر بعد میں انھیں سمندر کے کنارے بہت بڑی مچھلی مل گئی۔ جس کوو ہ دو ہفتے تک کھاتے رہے۔اور بعض لوگ اس کا کچھ حصہ بچا کر مدینے بھی لے آئے۔ جو رسول اللہ ﷺ کی خواہش پر آپﷺ کو بھی پیش کیا گیا۔ اور آپﷺنے اسے تناول فرمایا۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4360 ومابعد) آگے حدیث 3840 میں تفصیل آرہی ہے۔