تشریح:
1۔ اس حدیث اور اگلی دونوں احادیث کی رو سے کھانے کے بعد انگلیاں چاٹ لینا یا چٹوا لینا سنت ہے۔
2۔ گرا ہوا لقمہ اٹھا کر صاف کرکے کھا لینا چاہیے۔
3۔ قابل استعمال کھانے کو ضائع کرنا شیطان کو دینا ہے۔
4۔ اپنی پلیٹ میں کھانا اتنا ہی لینا چاہیے جتنی ضرورت ہو اور پھر آخر میں برتن کو خوب صاف کرنا چاہیے۔ یہ کوئی معیوب کام نہیں بلکہ عین سنت ہے۔ اور اس میں غرور اور تکبرکا علاج بھی ہے۔ اس طرح روٹی کے ٹکڑے بھی ضائع کرنا جائز نہیں۔ نامعلوم کس میں برکت ہو۔