قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الكَهَانَةِ وَالتَطَيُّرِ (بَابٌ فِي الطِّيَرَةِ)

حکم : صحيح مقطوع 

3914. قَالَ أَبو دَاود: قُرِئَ عَلَى الْحَارِثِ بْنِ مِسْكِيْنٍ وَأَنَا شَاهِدٌ أَخْبَرَكُمْ أَشْهَبُ، قَالَ: سُئِلَ مَالِكٌ عَنْ قَوْلِهِ: >لَا صَفَرَ<؟ قَالَ: إِنَّ أَهْلَ الْجَاهِلِيَّةِ كَانُوا يُحِلُّونَ صَفَرَ, يُحِلُّونَهُ عَامًا، وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَا صَفَرَ<.

مترجم:

3914.

امام ابوداؤد کہتے ہیں کہ میری موجودگی میں حارث بن مسکین کے سامنے حدیث پڑھی گئی، اشہب نے تمہیں بتلایا کہ امام مالک ؓ سے «لا صفر» کا مفہوم پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: دور جاہلیت میں لوگ ماہ صفر کو ایک سال حلال قرار دے لیتے تھے اور ایک سال حرام تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”صفر میں تبدیلی صحیح نہیں۔“