تشریح:
(کلاب) کاف پر پیش کے ساتھ۔ کو فہ اور بصرہ کے ما بین ایک جگہ کا نام ہے۔ دورِ جاہلیت میں یہاں دو معرکے ہو ئے تھے۔ ایک بار بنوبکر اور بنو تغلب کے درمیان اور دوسری بار بنو تمیم اور اہلِ حجر کے مابین رن پڑا تھا۔ عرفجہ اس دوسری بار میں شریک ہو ئے تھے۔ اس حدیث سے استدلال یہ ہے کہ سونے کے دانت وغیرہ بنوانا جائز ہے۔ خواہ مرد بنوائے یا عورت مگر زیور صرف عورت کے لیئے جائز ہے۔