تشریح:
1) اسلام کی چکی چلنے سے مراد اسلام کے نظام کا منہج نبوت پر محکم رہنا ہے۔
2) پینتیس سال کی مدت بقول بعض شارحین آپ ؑ کے فرمان سے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت تک مکمل ہو تی ہے۔ اس کے ایک سال بعد واقع جمل اور اس کے بعد سینتیس سال میں جنگِ صفین ہو ئی تھی۔ بعد ازاں خلافت بنو امیہ میں رہی اور تقریباََ ستر سال بعد بنوعباس کو منتقل ہو گئی (اس حدیث کی تفصیل کے لیئے ملاحظہ ہو (فتح الباري، جلد 13 کتاب الأحکام، حدیث: 7223،7222)