تشریح:
گھرانے اور خاندان کے بڑے، علاقے اور شہر کے حاکم، اور ایک مملکت میں حاکمِ اعلیٰ کو یہ اختیارات حاصل ہوتے ہیں کہ وہ اپنے زیرِ اثر حلقے میں پائی جانی والی برائیوں کا بزورِ قوت قلعہ قمع کرے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور علماء اور دیگر اہلِ نظر پر واجب ہے کہ برائی کا برائی ہونا واضح کریں اور اس کے برے انجام سے ڈرائیں۔ اور جو یہ کام بھی نہ کر سکیں تو کم از کم دل سے تو ضرور برا جانیں۔ ورنہ اس کے بعد ایمان کا کوئی ذرہ باقی نہیں رہتا۔ خیا ل رہے کہ دل سے بر ا جاننے کا مفہوم یہ ہے کہ ان لوگوں کے دل میں عزم موجود ہو کہ اگر آج نہیں تو کل کلاں جب بھی موقع ملا اس برائی کو اکھیڑ کر دم لیں گے۔۔۔۔۔ اور اللہ تعالیٰ دلوں کے بھید خوب جانتا ہے اور وہی توفیق دینے والا ہے۔