تشریح:
جہاں معروف معنی میں حاکم اور سلطان ظالم و جابر ہوتے ہیں حق کی بات اُنہیں گوارا نہیں ہوتی وہاں معاشرہ اور سو سائٹی بھی سلطان جائر کے معنی میں ہے کہ صاحبِ ایمان اپنے بھائی بندوں اہلِ معاشرہ کی رسم و ریت کے بر خلاف جرات اور ثابت قدمی کے ساتھ حق کی بات کہے اور حق پر عمل کر کے دکھائے۔ یہ بہت بڑا جہاد ہے۔ بعض اوقات حکام کے سامنے بات کہنا آسان مگر برادری اور سو سائٹی کی ریت اور ان کے چلن کا مقابلہ انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ مثلاََ معروف اسلامی شعائر ڈاڑھی بڑھانا چادر شلوار کا ٹخنوں سے اوپر رکھنا اور عورت کا پردہ کرنا ایسے اعمال ہیں کہ کو ئی بھی صاحبِ علم و ایمان ان کی وجوب سے جاہل نہیں، مگر معاشرے کی روایت کے خلاف سمجھنا کچھ لوگ انتہا ئی گراں سمجھتے ہیں۔۔۔۔ واللہ المستعان!