تشریح:
بنو قریظہ یہودی قبیلہ مدینہ کے اطراف میں آباد تھا اور میثاق مدینہ کی روسے یثرب کے دفاع کا ذمہ دار اور پابند تھا، مگر جنگ خندق کے موقع پر انہوں نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قریش مکہ کا ساتھ دیا اور شریک جنگ ہوگیا۔ مسلمانوں کے لئے یہ موقع کڑی آزمائش کا تھا، مگر اللہ تعالی نے نسرت فرمائی اور سب ذلیل خوار ہوکر پسپا ہوگئے۔ بعد ازاں مسلمانوں نے بنو قریظہ کا محاصرہ کیا تو یہ لوگ حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کے فیصلے پر راضی ہوگئے۔ انہوں نےفیصلہ دیا کہ بڑے مردوں اوربالغوں کوقتل کردیا جائے۔ عورتوں اور بالغ بچوں کو غلام لونڈی بنا لیا جائے۔ (تفصیل کےلئے دیکھیے الرحيق المختوم)