قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الدِّيَاتِ (بَابُ دِيَاتِ الْأَعْضَاءِ)

حکم : صحیح 

4557. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ غَالِبٍ التَّمَّارِ عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ أَوْسٍ عَنْ الْأَشْعَرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْأَصَابِعُ سَوَاءٌ قُلْتُ عَشْرٌ عَشْرٌ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ غَالِبٍ قَالَ سَمِعْتُ مَسْرُوقَ بْنَ أَوْسٍ وَرَوَاهُ إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي غَالِبٌ التَّمَّارُ بِإِسْنَادِ أَبِي الْوَلِيدِ وَرَوَاهُ حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي صَفِيَّةَ عَنْ غَالِبٍ بِإِسْنَادِ إِسْمَعِيلَ

مترجم:

4557.

سیدنا (ابوموسیٰ اشعری) اشعری ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انگلیاں سب برابر ہیں۔“ (مسروق کہتے ہیں) میں نے کہا: دس دس اونٹ؟ انہوں نے کہا: ”ہاں۔“ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ یہ حدیث محمد بن جعفر نے شعبہ سے، اس نے غالب سے روایت کی تو کہا: میں نے مسروق بن اوس سے سنا۔ اور اسماعیل نے روایت کی تو کہا: مجھے غالب التمار نے ابوولید کی سند سے بیان کی۔ اور حنظلہ بن ابو صفیہ نے غالب سے اسماعیل کی سند سے بیان کی۔