تشریح:
سن6 ہجری میں حدیبیہ کے مقام پر حضرت عثمان کے قتل کیے جانے کی افواہ پر صحابہ رضی اللہ عنہ سے جو بیعت لی گئی تھی، وہ کیکر کے درخت کے نیچے ہوئی تھی۔ حدیث میں اسی کی طرف اشارہ ہے۔ اللہ نے خود اس درخت کا ذکر فرما کر بیعت کرنے والوں کے بارے میں فرمایا:(رضِيَ اللہ عنهم و رضوا عنه) اس لیےاسے بیعت رضوان کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں صحابہ کی تعداد چودہ پندرہ سو تھی۔ ( صحيح البخاري، المغازي، حديث:٤١٥٣)