تشریح:
یہ اور اس معنی کی دیگر احادیث میں بنی ؐ کا کان اور آنکھ کی طرف اشارہ کرنا تشبیہ کے لئے نہیں، بلکہ صفت سمع اور بصر کے اثبات اور سامعین کے لئے تقریب معنی کے لئے تھا۔ کیون کہ قرآن کریم میں بصراحت وارد ہے: (ليسَ كَمِثلِه شيءٌ وهو السميعُ البصيرُ) (الشوري :١١) اس کی مثل کو ئی چیز نہیں، وہ خوب سننے والا اور خوب دیکھنے والا ہے۔