قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ فِي الْجُلُوسِ فِي الطُّرُقَاتِ)

حکم : صحیح 

4818. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بِنِ الطَّبَّاعِ وَكَثِيرُ بْنُ عُبَيْدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَرْوَانُ قَالَ ابْنُ عِيسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً، فَقَالَ لَهَا: >يَا أُمَّ فُلَانٍ! اجْلِسِي فِي أَيِّ نَوَاحِي السِّكَكِ شِئْتِ، حَتَّى أَجْلِسَ إِلَيْكِ<، قَالَ: فَجَلَسَتْ فَجَلَسَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا، حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا. لَمْ يَذْكُرُ ابْنُ عِيسَى حَتَّى قَضَتْ حَاجَتَهَا و قَالَ كَثِيرٌ: عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ.

مترجم:

4818.

سیدنا انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم ﷺ کے پاس آئی اور کہنے لگی: اے اللہ کے رسول! مجھے آپ سے ایک کام ہے۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اے فلاں! کسی گلی کے کونے پر بیٹھ جاؤ میں تیرے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں (تیری بات سن سکتا ہوں)۔“ چنانچہ وہ بیٹھ گئی اور نبی کریم ﷺ بھی اس کے ساتھ بیٹھ گئے حتیٰ کہ اس نے اپنا مقصد پا لیا۔ ابن عیسیٰ نے «حتى قضت حاجتها» کا لفظ ذکر نہیں کیا۔ اور کثیر (کثیر بن عبید) نے اپنی سند میں (عنعنہ سے روایت کرتے ہوئے) «عن حميد عن أنس» کہا۔