تشریح:
1) جس شخص کی جوانی اسلام میں گزری ہو اور بڑھاپا آگیا ہو تو وہ بندہ اللہ تعالی کے نزدیک بہت مکرم اور باعزت ہوتا ہے۔ اسلامی معاشرے میں انھیں وقار دیا جانا لازمی ہے۔
2) صاحبِ قرآن یعنی حافظ، قاری، مدرس، مفسر اور داعی اسلام جو فی الواقع شرعی حدود کے پابند ہوں، تجاوز کریں نہ تقصیر کریں، انکا احترام بھی لازمی ہے۔
3) حدود اللہ نافذ کرنے والے منصف حاکم کا بھی یہی حق ہے کہ اس کا اعزاز و اکرام کیا جائے۔ ان حضرات کی اہمیت کے پیشِ نظر ہے، اللہ عزوجل نے ان کے اعزاز و اکرام کو اپنے اعزاز کا حصہ قرار دیا ہے۔ اور یہ بیان بطور تمثیل اور مبالغہ کے ہے۔
4) یہ روایت بعض محقیقین کے نزدیک حسن درجے کی ہے۔ دیکھئے: (صحیح الجامع، حدیث: 2095)