تشریح:
1: قوموا کے لفظی معنی ہیں کھڑے ہو لیکن یہاں سیاق کے اعتبار سے اس کے معنی ہیں آگے بڑھو، بنا بریں اپنے سرداراور بڑے تعظیم بجا لانا شرعی حق ہے۔
2: آگے بڑھ کر استقبال، سلام، مصافحہ یا حسب احوال معانقہ جائز ہے۔
3: لیکن عجمی انداز میں تعظیم کرنا کوئی بڑا آئے اور بیٹھے ہوئے لوگ اپنی اپنی جگہ کھڑے ہو جائیں، پھر جب وہ اجازت دے یا بیٹھ جائے تو دوسرے لوگ بیٹھیں، سراسر ناجائز ہے۔ سیدنا سعد رضی اللہ کے لئے جو فرمایا گیا، تو وہ آگے بڑھ کر استقبال کرنا اور انہیں سواری سے اترنے میں مدد دینا تھا، جیسے مسند احمد کی روایت میں ہے کہ (قُومُوا إِلی سَیِّدِکُم فأَنزِلُوہ)