تشریح:
(1) مردوں کے لیے بالوں کا جوڑا بنانا بالخصوص نماز میں جائز نہیں۔ چاہیے کہ انہیں ویسے ہی لمبا چھوڑ دیا جائے اور سجدے کی حالت میں زمیں پر لگنے دیا جائے۔ دوسری حدیث میں صراحت ہےکہ ’’مجھے حکم ہے کہ سات ہڈیوں پر سجدہ کروں اور بالوں کو نہ باندھوں اور کپڑے کونہ سمیٹوں۔،، (صحیح بخاری، حدیث: 812 و صحیح مسلم، حدیث: 490)
(2)جن بزگوں کےمتعلق آیا ہے کہ انہوں نے جوڑا بنا یا ہوا تھا توشاید انہیں یہ ارشاد نبوی معلوم نہ تھا ۔