قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ مَا يَقُولُ الرَّجُلِ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ)

حکم : صحیح 

874. حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ وَعَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ مَوْلَى الْأَنْصَارِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي عَبْسٍ عَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنْ اللَّيْلِ فَكَانَ يَقُولُ اللَّهُ أَكْبَرُ ثَلَاثًا ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ ثُمَّ اسْتَفْتَحَ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ ثُمَّ رَكَعَ فَكَانَ رُكُوعُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ وَكَانَ يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ الرُّكُوعِ فَكَانَ قِيَامُهُ نَحْوًا مِنْ رُكُوعِهِ يَقُولُ لِرَبِّيَ الْحَمْدُ ثُمَّ سَجَدَ فَكَانَ سُجُودُهُ نَحْوًا مِنْ قِيَامِهِ فَكَانَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنْ السُّجُودِ وَكَانَ يَقْعُدُ فِيمَا بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ نَحْوًا مِنْ سُجُودِهِ وَكَانَ يَقُولُ رَبِّ اغْفِرْ لِي رَبِّ اغْفِرْ لِي فَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ فَقَرَأَ فِيهِنَّ الْبَقَرَةَ وَآلَ عِمْرَانَ وَالنِّسَاءَ وَالْمَائِدَةَ أَوْ الْأَنْعَامَ شَكَّ شُعْبَةُ

مترجم:

874.

سیدنا حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو رات میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ آپ کہتے تھے «الله اكبر» تین بار «ذُو الْمَلَكُوتِ وَالْجَبَرُوتِ وَالْكِبْرِيَاءِ وَالْعَظَمَةِ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، کامل ملکیت والا، غلبے والا، بڑائی اور عظمت والا۔“ پھر آپ ﷺ نے ثنا پڑھی۔ پھر سورۃ البقرہ کی قراءت کی۔ پھر رکوع کیا اور آپ ﷺ کا رکوع آپ ﷺ کے قیام جیسا تھا، آپ ﷺ رکوع میں یہ دعا پڑھتے تھے «سبحان ربي العظيم سبحان ربي العظيم» پھر رکوع سے سر اٹھایا۔ آپ ﷺ کا یہ قیام پہلے کی مانند (لمبا) تھا۔ آپ ﷺ یہاں پڑھتے تھے «لربي الحمد» ”میرے رب کی حمد ہے۔“ پھر سجدہ کیا تو آپ ﷺ کا سجدہ بھی آپ ﷺ کے قیام کی مانند تھا۔ اور آپ ﷺ سجدے میں کہتے تھے «سبحان ربي الأعلى» ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند و بالا ہے۔“ پھر آپ ﷺ نے سجدے سے سر اٹھایا، اور سجدوں کے درمیان بیٹھے، اتنی دیر جتنی کہ سجدے میں لگائی اور اس دوران میں کہتے تھے «رب اغفر لي رب اغفر لي» چنانچہ آپ ﷺ نے چار رکعتیں پڑھیں اور ان میں سورۃ البقرہ، آل عمران، نساء اور مائدہ یا انعام کی تلاوت کی۔ شعبہ کو شک ہوا ہے۔