تشریح:
1۔ حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث میں ہے کہ جب آپ سجدہ کرتے ہوئے تو اپنی رانوں میں فاصلہ کرتے اور اپنے پیٹ کو بھی اٹھائے ہوتے اسے رانوں کا سہارا نہ دیتے۔ (سنن أبي داود۔ حدیث: 735)
2۔ سجدہ کرنے کا یہ طریقہ مردوں اور عورتوں دونوں کے لئے ہے۔ کیونکہ عورتوں کے لئے نبی کریم ﷺ نے سجدے کا کوئی الگ طریقہ بیان نہیں فرمایا۔اس سلسلے میں جو روایات بیان کی جاتی ہیں۔ ان میں کوئی بھی صحیح نہیں ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے حافظ یوسف صلاح الدین کی کتاب کیا عورتوں کا طریقہ نماز مردوں سے مختلف ہے۔ (مطبوعہ دارالسلام)