قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابٌ فِي النِّدَاءِ عِنْدَ النَّفِيرِ يَا خَيْلَ اللَّهِ ارْكَبِي)

حکم : ضعیف

ترجمۃ الباب:

2560.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى أَبُو دَاوُدَ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، حَدَّثَنِي خُبَيْبُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَمُرَةَ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّى خَيْلَنَا خَيْلَ اللَّهِ إِذَا فَزِعْنَا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُنَا- إِذَا فَزِعْنَا-: بِالْجَمَاعَةِ، وَالصَّبْرِ، وَالسَّكِينَةِ، وَإِذَا قَاتَلْنَا.

سنن ابو داؤد:

کتاب: جہاد کے مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نفیر ( جہاد کے لیے روانگی ) کے وقت یوں آواز دینا کہ اے اﷲ کے شہسوارو ! سوار ہو جاؤ

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2560.   سیدنا سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ أمابعد: نبی کریم ﷺ ہمارے سواروں کو، جب ہم گھبراتے تو «خيل الله» ”ﷲ کے شہسوار بندو!“ کہہ کر پکارتے، اور رسول اللہ ﷺ ہمیں حکم دیتے تھے کہ جب خوف اور گھبراہٹ کی کیفیت ہو تو اکٹھے ہو جایا کریں۔“ صبر اور سکون سے کام لیں اور ایسے ہی قتال کے وقت کیا کریں۔