قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي التَّشْدِيدِ فِي ذَلِكَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3400.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ حَدَّثَنَا طَارِقُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمُحَاقَلَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَقَالَ إِنَّمَا يَزْرَعُ ثَلَاثَةٌ رَجُلٌ لَهُ أَرْضٌ فَهُوَ يَزْرَعُهَا وَرَجُلٌ مُنِحَ أَرْضًا فَهُوَ يَزْرَعُ مَا مُنِحَ وَرَجُلٌ اسْتَكْرَى أَرْضًا بِذَهَبٍ أَوْ فِضَّةٍ

سنن ابو داؤد:

کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: بٹائی کے ممنوع ہونے کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3400.   جناب سعید بن مسیب ؓ سے روایت ہے سیدنا رافع بن خدیج ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے محاقلہ اور مزابنہ سے منع فرمایا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی تین طرح سے ہی کاشت کاری کر سکتا ہے، زمین آدمی کی اپنی ملکیت ہو تو اسے کاشت کرے یا کسی نے اسے عطیہ دی ہو تو کاشت کرے یا سونے چاندی کے بدلے کرایہ پر لی ہو۔“