قسم الحديث (القائل): مقطوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ مَن دَعَا إِلَى السُّنَّةِ)

حکم : صحيح لغيره

ترجمۃ الباب:

4622.   حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ:، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَيُّوبَ، يَقُولُ: كَذَبَ عَلَى الْحَسَنِ ضَرْبَانِ مِنْ النَّاسِ: قَوْمٌ الْقَدَرُ رَأْيُهُمْ، وَهُمْ يُرِيدُونَ أَنْ يُنَفِّقُوا بِذَلِكَ رَأْيَهُمْ، وَقَوْمٌ لَهُ فِي قُلُوبِهِمْ شَنَآنٌ وَبُغْضٌ, يَقُولُونَ: أَلَيْسَ مِنْ قَوْلِهِ كَذَا؟! أَلَيْسَ مِنْ قَوْلِهِ كَذَا؟!

سنن ابو داؤد:

کتاب: سنتوں کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: اتباع سنت کی دعوت دینے ( کی اہمیت ) کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4622.   ایوب نے بیان کیا کہ سیدنا حسن بصری ؓ پر جھوٹ بولنے والے دو طرح کے لوگ ہیں۔ ایک وہ جو تقدیر کے منکر ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ اس طرح سے اپنی بات اور رائے کو شہرت دے لیں اور عام کر دیں۔ اور دوسرے وہ ہیں جن کے دلوں میں بغض اور عداوت ہے (اور اس طرح باتیں کرتے ہیں) کیا یہ اس کا قول نہیں، کیا اس نے اس طرح نہیں کہا ہے؟ وغیرہ۔