موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ)
حکم : صحیح
1118 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ الْمَدَنِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ قَالَ اسْتَخْلَفَ مَرْوَانُ أَبَا هُرَيْرَةَ عَلَى الْمَدِينَةِ فَخَرَجَ إِلَى مَكَّةَ فَصَلَّى بِنَا أَبُو هُرَيْرَةَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي السَّجْدَةِ الْأُولَى وَفِي الْآخِرَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ فَأَدْرَكْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ حِينَ انْصَرَفَ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّكَ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ كَانَ عَلِيٌّ يَقْرَأُ بِهِمَا بِالْكُوفَةِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا
سنن ابن ماجہ:
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: نماز جمعہ کی قرآت کا بیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
1118. حضرت عبیداللہ بن ابو رافع ؓ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: مروان نے مدینہ میں سیدنا ابو ہریرہ ؓ کو نائب مقرر کیا اور خود مکہ تشریف لے گئے۔ جمعہ کے دن سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے ہمیں نماز پڑھائی تو پہلی رکعت میں سورہٴ جمعہ اور دوسری رکعت میں سورہٴ منافقون کی تلاوت کی۔ سیدنا عبیداللہ ؓ نے فرمایا: جب سیدنا ابو ہریرہ ؓ نماز سے فارغ ہو چکے تو میں انہیں ملا کہا: آپ نے (آج نماز میں) وہ دو سورتیں پڑھی ہیں جو کوفہ میں سیدنا علی ؓ (نماز میں) پڑھا کرتے تھے۔ سیدنا ابو ہریرہ ؓ نے فرمایا: ’’میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ سورتیں پڑھتے سنا ہے۔‘‘