قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ الْإِيلَاءِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

2060 .   حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِنَّمَا آلَى لِأَنَّ زَيْنَبَ رَدَّتْ عَلَيْهِ هَدِيَّتَهُ» ، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَقَدْ أَقْمَأَتْكَ، فَغَضِبَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَآلَى مِنْهُنَّ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: عورت سے مقاربت نہ کرنے کی قسم کھا لینا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2060.   حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اس لیے ایلاء کیا تھا کہ ام المومنین زینب‬ ؓ ن‬ے آپ کا بھیجا ہوا ہدیہ واپس کر دیا تھا۔ (اس پر) حضرت عائشہ‬ ؓ ن‬ے کہا: زینب‬ ؓ ن‬ے آپ کی عظمت و شان کا خیال نہیں کیا۔ آپ ﷺ کو غصہ آ گیا اور آپ نے ان (سب) سے ایلاء کر لیا۔