قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ النَّهْيِ عَنِ الْغِشِّ)

حکم : ضعیف جداً

ترجمۃ الباب:

2225.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي دَاوُدَ عَنْ أَبِي الْحَمْرَاءِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِجَنَبَاتِ رَجُلٍ عِنْدَهُ طَعَامٌ فِي وِعَاءٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ فَقَالَ لَعَلَّكَ غَشَشْتَ مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا

سنن ابن ماجہ:

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: دھوکا دینے کی ممانعت کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2225.   (نبی ﷺ کے آزاد کردہ غلام) حضرت ابوالحمراء (ہلال بن حارث ؓ) سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جس کے پاس ایک برتن میں کھانے کی چیز (گندم یا کھجور وغیرہ) تھی۔ آپ نے اس میں ہاتھ ڈالا، پھر فرمایا: شاید تو نے دھوکا کیا ہے۔ جس نے ہمیں دھوکا دیا، وہ ہم میں سے نہیں۔