قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: تقریری

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ الْغَارَةِ، وَالْبَيَاتِ، وَقَتْلِ النِّسَاءِ، وَالصِّبْيَانِ)

حکم : حسن

ترجمۃ الباب:

2840.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ أَبِي بَكْرٍ هَوَازِنَ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا مَاءً لِبَنِي فَزَارَةَ فَعَرَّسْنَا حَتَّى إِذَا كَانَ عِنْدَ الصُّبْحِ شَنَنَّاهَا عَلَيْهِمْ غَارَةً فَأَتَيْنَا أَهْلَ مَاءٍ فَبَيَّتْنَاهُمْ فَقَتَلْنَاهُمْ تِسْعَةً أَوْ سَبْعَةَ أَبْيَاتٍ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: حملہ کرنا ’ شبخون ما رنا اور عورتوں اور بچوں کو قتل کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2840.   حضرت سلمہ بن اکوع ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: نبیﷺکے زمانہ مبارک میں ہم نے حضرت ابوبکر ؓ کی قیادت میں قبیلہ بنو ہوازن سے جنگ کی۔ ہم بنوفزارہ کے ایک چشمے پرپہنچے اور رات کا آخری حصہ وہاں ٹھرے رہے۔ جب صبح ہوئی تو ہم نے ان پر ہلہ بول دیا۔ ہم نے چشمے والوں پر شب خون مار کر ان کو قتل کردیا۔ وہ نویا سات گھر تھے۔