قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ الْغُلُولِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

2848 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِنْ أَشْجَعَ بِخَيْبَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ فَأَنْكَرَ النَّاسُ ذَلِكَ وَتَغَيَّرَتْ لَهُ وُجُوهُهُمْ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ قَالَ إِنَّ صَاحِبَكُمْ غَلَّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالَ زَيْدٌ فَالْتَمَسُوا فِي مَتَاعِهِ فَإِذَا خَرَزَاتٌ مِنْ خَرَزِ يَهُودَ مَا تُسَاوِي دِرْهَمَيْنِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مال غنیمت میں خیا نت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2848.   حضرت زید بن خالد جہنی ؓ سےروایت ہے انھوں نے فرمایا: قبیلہ اشجع کا ایک آدمی خبیر میں (جنگ کے دوران میں ) فوت ہوگیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا اپنے ساتھی کا جنازہ پڑھ لو۔ لوگوں کو اس پرتعجب ہوا اور چہروں پر حیرت کے آثار ظا ہر ہوئے۔ نبیﷺ نے یہ دیکھا تو فرمایا تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں (جہاد میں غنیمت میں) خیانت کی ہے۔ حضرت زید ؓ نےفرمایا: صحابہ ؓ نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو یہودیوں کے چند منکے ملے جن کی قیمت دو درہم کےبرابر بھی نہیں تھی۔