قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ بَيْعَةِ النِّسَاءِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2874.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ أَنَّهُ سَمِعَ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ قَالَ سَمِعْتُ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رُقَيْقَةَ تَقُولُ جِئْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ نُبَايِعُهُ فَقَالَ لَنَا فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: عو رتوں سے بیعت لینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2874.   حضرت امیمہ بنت رقیقہ ؓ سے روایت ہےانھوں نے کہا: میں کچھ خواتین کے ساتھ بیعت کرنے کےلیے نبیﷺ خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ ﷺنےہمیں فرمایا: جن کاموں کی تمھیں استطاعت اورطاقت ہو (ان میں میرے حکم کی تعمیل ضروری ہے۔) میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔