قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الطَّوَافِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

2958 .   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ كَثِيرِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِي وَدَاعَةَ السَّهْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ الْمُطَّلِبِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا فَرَغَ مِنْ سَبْعِهِ جَاءَ حَتَّى يُحَاذِيَ بِالرُّكْنِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فِي حَاشِيَةِ الْمَطَافِ وَلَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الطُّوَّافِ أَحَدٌ قَالَ ابْن مَاجَةَ هَذَا بِمَكَّةَ خَاصَّةً

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: طواف کعبہ کے بعد دو رکعت نما ز ادا کرنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2958.   حضرت مطب بن ابودرعہ سہمی ؓسے روایت ہے ‘انہوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول ﷺکو د یکھا کہ آپ سات چکروں سے فارغ ہوئے تو تشریف لے آئے حتی کہ حجر اسود کے برابر آگئے۔ پھر آپ نے مطاف (طواف کی جگہ) کے کنارے پر دو رکعتیں پڑھیں جب آپﷺ کے اورطواف کرنے والوں کے درمیان کوئی (سترہ ) نہ تھا۔ امام ابن ماجہ ؓ نے فرمایا: یہ حکم (لوگوں کے نمازی کے آگے سے گزرتے رہنے کے باوجود نماز پڑھتے رہنا) صرف مکہ کے سا تھ خاص ہے۔ (مسجد حرام میں یہ اجازت ہے اور کہیں نہیں۔)