قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ تَأْخِيرِ رَمْيِ الْجِمَارِ مِنْ عُذْرٍ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3037 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، ح وحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَخَّصَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرِعَاءِ الْإِبِلِ فِي الْبَيْتُوتَةِ، أَنْ يَرْمُوا يَوْمَ النَّحْرِ، ثُمَّ يَجْمَعُوا رَمْيَ يَوْمَيْنِ بَعْدَ النَّحْرِ، فَيَرْمُونَهُ فِي أَحَدِهِمَا - قَالَ مَالِكٌ: ظَنَنْتُ أَنَّهُ قَالَ: فِي الْأَوَّلِ مِنْهُمَا - ثُمَّ يَرْمُونَ يَوْمَ النَّفْرِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: عذر کی وجہ سے رمی کو مؤخر کیا جاسکتا ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

3037.   حضرت ابو بداح عدی بن عاصم ؓ اپنے والد(عاصم بن عدی بن جد ؓ)سے روایت کرتے ہیں‘انھوں نے فرمایا:رسول اللہ ﷺنے اونٹوں کے چرواہے کو رات گزارنے کے بارہ میں رعایت دی کہ وہ قربانی کے دن رمی کریں‘پھر قربانی کے بعد دو دن کی رمی اکٹھی کسی ایک دن(گیارہ یا بارہ تاریخ کو)کر لیں۔امام مالک نے فرمایا:میرا خیال ہے کہ راوی نے یہ کہا تھا:دو دنوں میں سے پہلے دن (گیارہ ذوالحجہ کو)رمی کر لیں۔اس کے بعد واپسی کے دن(تیرہ ذوالحجہ کو)رمی کر لیں۔