قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ دُخُولِ الْكَعْبَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3063.   حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ، الْكَعْبَةَ، وَمَعَهُ بِلَالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ شَيْبَةَ، فَأَغْلَقُوهَا عَلَيْهِمْ مِنْ دَاخِلٍ، فَلَمَّا خَرَجُوا سَأَلْتُ بِلَالًا: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ «صَلَّى عَلَى وَجْهِهِ، حِينَ دَخَلَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ، عَنْ يَمِينِهِ» ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي، أَنْ لَا أَكُونَ سَأَلْتُهُ: كَمْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کعبہ شریف میں داخل ہونا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3063.   حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: فتح مکہ کے دن رسولﷺکعبہ شریف میں داخل ہوے اور حضرت بلال اور حضرت عثمان بن شیبہ تھے۔ انھوں نے اندر سے کعبے کا دروازہ بند کر لیا۔ جب وہ با ہر نکلے تو میں نےحضرت بلال سےپوچھا: رسول اللہﷺ نے کہا ں نماز پڑھی تھی؟ انھوں نے مجھےبتایا کہ رسول اللہﷺ نے داخل ہونے کے بعد سامنے کے رخ دائیں طرف کے دو ستونوں کے درمیان نمازپڑھی تھی۔ بعد میں میں نے خود کو ملامت کی میں یہ کیوں نہ پوچھ لیا کہ رسول اللہﷺ نے کتنی نماز پڑھی تھی۔