قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ ذَبْحِ الْأُضْحِيَّةِ قَبْلَ الصَّلَاةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3152.   حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبٍ الْبَجَلِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: شَهِدْتُ الْأَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَبَحَ أُنَاسٌ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «مَنْ كَانَ ذَبَحَ مِنْكُمْ قَبْلَ الصَّلَاةِ، فَلْيُعِدْ أُضْحِيَّتَهُ، وَمَنْ لَا، فَلْيَذْبَحْ عَلَى اسْمِ اللَّهِ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: نماز عید سے پہلے قربانی کا جانور ذبح کرنے کی ممانعت کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3152.   حضرت جندب (بن عبداللہ) بجلی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز عید الاضحی میں حاضر ہوا۔ کچھ لوگوں نے نماز سے پہلے (جانور) ذبح کرلیے۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے جس نے نماز سے پہلے (جانور) ذبح کیا، وہ دوبارہ قربانی کرے۔ اور جس نے (پہلے ذبح) نہیں کیا، وہ اللہ کانام لے کر ذبح کرے۔‘‘